• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن اسمبلی سلطانہ شاہین کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی امن و سلامتی ہمارا مشن ہے جس کے لیے صوبائی حکومت تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی میگا پراجیکٹس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں سلطانہ شاہین کی پارٹی کے لیے دیرینہ خدمات لائق تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے لاہور میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر لیگی خاتون رہنما روبینہ شاہین بھی موجود تھی ملک احمد خان نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں -
ملتان سے مزید