ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے کہا ہے کہ ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سکیننگ میٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب جدید ٹیکنالوجی کے حامل میٹرز کا ڈیٹاحاصل کرکے کریک ڈاؤن کیاجائے۔ رینجرز اور پولیس فورسزکے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ روڈ اور ڈی جی خان سیکنڈکے دورے کے موقع پر ایس ڈی اوز اور سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ااس موقع پر ایس ڈی اوڈی جی خان سیکنڈ سب ڈویژن وجاہت حسین اور ایس ڈی او کوئٹہ روڈ سب ڈویژن عامر جھوک بھی موجود تھے -