• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے زیرِ اہتمام اظہار یکجہتی فلسطین ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام، اظہار یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں احتجاجی ریلی جامعہ یوسفیہ مظہرِ فرقان، سمیجہ آباد ملتان سے نکلی گئی۔احتجاجی ر یلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر، محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطین کی ماؤں، بہنوں، اور معصوم بچوں کے ساتھ ہیں۔ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو غیرت مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر، حافظ محمد اسلم نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی بہنوں کو بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل حبیب اکبر ہارونی نے کہا کہ ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا-احتجاجی مظاہرے سے مفتی فیاض احمد رضوی، مفتی عمران سعیدی، مولانا امیر اظہر سعیدی، حسان فریدی، عبدالرشید سعیدی، ماسٹر غلام سرور، رئیس انصاری رانا محمد رمضان، عبدالاحد جٹ حسنین فریدی نے بھی خطاب کیا۔مرکزی میلاد یونین ملتان کے ممبران، حافظ محمد رضا، محمد طاہر، عبدالرحمن انصاری، محمد اسد رضا، محمد فیصل انصاری، محمد نوید، محمد اقبال، محمد نبیل، محمد عثمان، حافظ محمد علی انصاری، رانا محمد ولی، محمد شہزاد انصاری، شیخ وقار علی، ظہیر عباس، محمد اشتیاق، ڈاکٹر شوکت، محمد سجاد، محمد شہباز، محمد عدنان، محمد رمضان، اور محمد کاشف و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید