ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی فلسطین، غزہ پرصیہونی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اسرائیل مردہ احتجاجی مارچ کاانعقاد کیاگیا، جس کی قیادت علامہ فاروق خان سعیدی،مولانا محمد ایوب مغل نورانی ،مرزامحمدارشدالقادری،پیرافضل فرید چشتی، الحاج محمد علی انصاری، علامہ سعیداخترقادری،علامہ عبدالرشید سعیدی مرزا اصغرعلی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین ،پیر مظہر فاروق چشتی، سرفراز اویسی، قاری غلام جیلانی نقشبندی،شیخ امتیاز صدر نیشنل تاجراتحاد، مرزادانش ارشد ودیگرعلماء و مشائخ عظام اورقائدین اہلِ سنت نے کی علامہ فاروق خان سعیدی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ فلسطین کے مسلمانوں پرتاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے مولانا محمد ایوب مغل نورانی صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نے کہا کہ آج تک اقوام متحدہ او آئی سی اورانسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور تاریخ کی بدترین سفاکیت پر خاموش ، گونگے شیطان کاکردارادا کررہے ہیں ، صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری نے کہاکہ غزہ فلسطین میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں، شرکاء میں علماءِ اہلِ سنت و مشائخ عظام اورقائدین اہلِ سنت وآئمہ مساجد کی بڑی تعداد شریک تھی،ں اختتامی پوائنٹ پراسرائیلی وامریکی پرچموں کوآگ لگائی گئی غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی مدد ونصرت اورحفاظت کیلئے دعا کرائی گئی۔