لاہور(کرائم رپورٹرسے) چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں جھگڑ اہوگیا،ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ مار کر رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا اڈا کے قریب ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو روکا اور چالان کرنے لگا،رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس پر وارڈن نے ہیلمٹ مار دیا ، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔