کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑنے کہاہےکہ اسرائیل اور امریکہ کی کھلی دہشت گردی پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے فلسطین کی تباہی مسلم حکمرانوں وسپہ سارلاروں کی مجرمانہ خاموشی وغلامی مال وزرسے محبت کی وجہ سے ہے مسلم عوام کا احتجاج اور امریکی یہودی مصنوعات سے بائیکاٹ خوش آئندہے مسلم حکمرانوں کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں وفدسے ملاقات اورامرائے اضلاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پورے ملک میں فلسطین کے مسئلے پر سراپا احتجاج ہے لاہور کے بعد کراچی اسلام آباداورپورے ملک میں بھر پور احتجاج اورفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا جارہاہے حافظ نعیم الرحمان امت مسلمہ کے دل کی آوازبن گئی ہے مسلم عوام فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید غم و غصے میں ہے جبکہ مسلم حکمران اورافواج کے سربراہان خواب غفلت کا شکار ہیں انہوں نے عوام،تاجروں دکانداروں سے اپیل کی کہ فلسطینی معصوم ومظلوم عوام کی مددکیلئے مالی امدادکیساتھ کھل کر اسرائلی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔