• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: غزہ میں اسرائیلی بمباری کیخلاف سنی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صدر علی بلوچ کی قیادت میں غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف اور فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علی بلوچ نے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم اور بے گناہ فلسطینی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں روزانہ سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کیا جارہا ہے لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردارو ں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراسرائیل نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کوئی ملک امریکہ کے فتنہ سے محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم اور بے گناہ فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے میں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اسرائیلی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔
کوئٹہ سے مزید