• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پیرس سمیت 40 شہروں میں کم آلودگی والے زونز قائم، سختی سے عملدرآمد شروع

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 40 شہروں میں کم آلودگی والے زونز (Low-Emission Zones – ZFE / EPZ) کے 1 جنوری 2025ء کے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

اس قانون پر عمل درآمد فرانس کے ہر اس شہری علاقے پر ہو گا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری رہائش پزیر ہیں۔

ایسے علاقوں کو لو ایمیشن زون یا جہاں پر دھواں یا آلودگی کا اخراج کم یا نہ ہو، بنانے کا حکم ہے۔

یہ قانون تقریباً 40 شہروں میں نافذ ہو گیا ہے اور اس پر سختی عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، پیرس اور لیون میں عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جہاں پر Crit’Air 3 گاڑیوں (پٹرول 2006ء سے پہلے، ڈیزل 2010ء سے پہلے) پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، البتہ سال میں 12 دن کے مخصوص پاس کی اجازت ہے۔

اسٹراسبرگ، رووین اور مارسیلز میں عارضی پابندیاں ہیں، دوسری طرف ان قوانین کے خلاف عوامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں جن پر ایڈجسٹمنٹ زیرِ غور ہے۔

پیرس میں نومبر 2024ء سے شہر کے قدیم مرکز (arrondissements 1–4) میں محدود ٹریفک زون نافذ کیا گیا ہے۔

فوری نافذالعمل ہونے کے بعد اب اپریل 2025ء سے اس پر عمل شروع کیا گیا ہے، جہاں صرف مخصوص گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔

اے آئی صلاحیت کے حامل کیمروں کی مدد سے اس قانون پر عمل درآمد کے ساتھ ٹریفک خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور مرتکب افراد پر بھاری جرمانے ہوں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید