• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران پر حملے کا الزام، دو بھائیوں کو اگلے سال دوبارہ مقدمے کا سامنا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مانچسٹر ایئر پورٹ پر پولیس افسران پر حملے کے الزام میں دو بھائیوں کو اگلے سال دوبارہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

20 سالہ محمد عماز اور 26 سالہ محمد عماد پر گزشتہ سال جولائی میں پی سی زچری مارسڈن پر حملہ کرنے کا الزام ہے، محمد فہیر عماز کو پی سیز لیڈیا وارڈ پر حملے، ناک کی ہڈی توڑنے اور ایلی کک کے چہرے پر زخم کا مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

اسے ٹرمینل کے پے اسٹیشن کے علاقے میں جھگڑے سے چند منٹ قبل اسٹار بکس کیفے میں ہوائی جہاز کے مسافر پر حملے کا بھی قصور وار پایا گیا تھا لیکن لیورپول کراؤن کورٹ میں چار ہفتوں کے مقدمے کی سماعت کے بعد جیوری پی سی مارسڈن کو حقیقی جسمانی نقصان پہنچانے والے حملے کے الزامات پر عماز یا عماد میں سے کسی ایک پر فیصلے تک پہنچنے سے قاصر رہی۔

گزشتہ روز عماز کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا کیونکہ جج نیل فلیویٹ کے سی نے اگلے سال 7 اپریل کو بھائیوں کے دوبارہ مقدمے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جج فلیویٹ نے کہا کہ پہلے تاریخیں پیش کی گئی تھیں لیکن دونوں مدعا علیہان چاہتے تھے کہ وہی دفاعی ٹیمیں ان کی نمائندگی کریں اور وہ اپریل تک دستیاب نہیں تھیں، ملزم عماز کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت آئندہ ماہ کی جائے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید