• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیسرے رن وے کے منصوبے کی نقاب کشائی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کے انتہائی مصروف اور بڑے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیر کے منصوبے کی نقاب کشائی کر دی گئی۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ 49 بلین پاؤنڈ کے خطیر بجٹ کے ساتھ مذکورہ رن وے ٹرمینلز اور انفرااسٹرکچر کے ساتھ ایک دہائی کے اندر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

اگر منصوبے کی باضابطہ منظوری مل جاتی ہے تو 30 نئی منزلوں کے لیے یہاں سے پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔

یہ منصوبہ برطانیہ کے جی ڈی پی میں 0.43 فیصد اضافہ کرے گا اور ہر سال 66 ملین مزید مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہو سکے گی۔

باور کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے کی راہ میں کئی رکاوٹیں آ سکتی ہیں جیسے لندن کے میئر صادق خان جو شور اور ماحولیاتی بنیادوں پر تیسرے رن وے کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں اور وہ اس معاملے پر قانونی لڑائی بھی شروع کر سکتے ہیں۔

اس توسیعی منصوبے میں M25 کے ایک حصے کو نئے رن وے کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ایک بڑی ری ڈیزائننگ کی ضرورت ہو گی۔

اراکینِ پارلیمنٹ کی اکثریت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید