• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز کی آبادی میں تقریباً 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ریکارڈ

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کو ہجرت کے بحران کا سامنا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک سال کے دوران انگلینڈ اور ویلز کی آبادی میں تقریباً 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

1945ء کے بعد گزشتہ 75 سال میں یہ دوسرا سب سے بڑا عددی اضافہ مانا جا رہا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انگلستان اور ویلز میں مکمل طور پر بین الاقوامی نقل مکانی کی وجہ سے بڑا دباﺅ سامنے آ رہا ہے، صرف 2022ء اور 2023ء کے وسط میں ایسے بڑے اضافے نے حکومت کو چوکنا کر دیا۔

دفتر برائے قومی شماریات او این ایس کے مطابق 2024ء کے وسط میں انگلینڈ اور ویلز میں ایک اندازے کے مطابق 61.8 ملین افراد تھے جو 2023ء کے وسط میں 61.1 ملین سے بڑھ کر 706,881 تک پہنچ گئے۔

محتاط اندازے کے مطابق 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد جون 2024ء سے لے کر 12 ماہ کے دوران انگلینڈ ویلز پہنچے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کے ہجرت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید