تحریکِ انصاف نے لندن میں برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
بانی پی آٹی آئی کی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں لندن کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ملک میں آج منصفانہ انتخابات ہوں تو تحریک انصاف اقتدار میں ہو گی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اب زیادہ دیر جیل میں رکھنا ممکن نہیں۔