• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل بچوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، صدیق میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹر ن اور سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں چوتھی سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری میں آپ کے ساتھ شریک ہوںمیں اگنوری میں شریک اسپیشل بچوں کے والدین اور اساتذہ کا بھی مشکور ہوں جنہوں نےاس اگنوری میں اپنے بچوں کو شریک کیامیں صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر ان کی ٹیم کا بھی مشکور ہوں نے اسپیشل بچوں کی اس اگنوری میں دن رات انتھک محنت کی ۔ انہوں نےکہا کہ یہ اسپیشل بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور پورے معاشرے پر لازم ہے کہ ان کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے وہ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں چوتھی سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جسٹس (ر) حسن فیروز ،صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر ان کی اہلیہ شبانہ اختر، سینئر اسکاؤٹ لیڈر طارق علی ، صوبائی خازن محمد حسین مرزا ، انور علی بھٹی ، نائب صوبائی سیکریٹری رضا محمد شیخ اور دیگر موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹس و اگنوری سیکریٹری سید اختر میر نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا صد بار شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھ پر ہمیشہ اپنی عنایات اور رحمتوں کا معاملہ رکھا اور ہمیشہ مجھے کو اور میری ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اس کامیابی کے سفر کو جاری رکھوں ۔

ملک بھر سے سے مزید