کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر 2 روز قبل پولیس کار کے رکنے پر نہ تیز رفتاری کے ساتھ فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی،پولیس حکام کے مطابق ڈمپر ضبط کرلیا گیا اور ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ڈمپر ڈرائیور کے فرار کی ویڈیو 2 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس سلسلہ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں رکا، اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔