کراچی (اسد ابن حسن) مصطفی عامر کے بہیمانہ قتل میں گرفتار ملزم ارمغان کی تفتیش کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے أیی ہے۔ ابھی مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع نہیں ہوا ہے اور تفتیش انتہائی اہم مرحلے میں ہے تو اس موقع پر تفتیش کرنے والے ادارے اے وی سی سی کے سربراہ سینیئر سپرنٹینڈنٹ انیل حیدر کا وہاں سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمے کا تفتیشی افسر براہ راست انیل حیدر کی نگرانی میں کام کر رہا تھا۔ انیل حیدر ہی تفتیشی افسر اور ڈی ائی جی مقدس حیدر کے درمیان رابطے کا ذریعہ رہے۔ پولیس کے اعلی افسران اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے یقینا کیس کی تفتیش اور چالان پر فرق پڑے گا کیونکہ نیا أنے والا ایس ایس پی کیس کی باریکیاں سمجھنے میں ہی کافی وقت لے گا اور پھر اپنے ذہن کے مطابق کام کرے گا اور ہدایات جاری کرے گا۔