کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ ایک طرف ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس بشمول کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی تمام خالی جگہوں کو دو برس کے لیے بھاری کرایوں پر فراہم کر رہی ہے تو دوسری طرف ایئرپورٹ کی نجکاری کا عمل بھی جاری ہے۔ اب پی اے انتظامیہ نے کراچی کے متبادل نواب شاہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے نجی گارڈز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے سول ایوی ایشن سے علیحدگی کے بعد افرادی اور تکنیکی قوت کی کمی کے باعث سکھر ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کی واٹر پروفنگ بھی پرائیویٹ کانٹیکٹر سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر خطیر رقم خرچ ہوگی۔