• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا یونیورسٹی اور اسکاٹ لینڈ کی رابرٹ گورڈن یونیورسٹی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی (IU) اور اسکاٹ لینڈ کی رابرٹ گورڈن یونیورسٹی (RGU) نے مفاہمت ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد تعلیمی اور ثقافتی تبادلے، اور مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اقرا یونیورسٹی (IU) اور اسکاٹ لینڈ کی رابرٹ گورڈن یونیورسٹی کے درمیان اس تعاون کے تحت طلبہ کے لیے فیلوشپ ایجوکیشن پروگرام، ڈیٹا سائنسز میں ترقی پاتھ وے ڈگری پروگرام، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔اس یادداشت پر دستخط رابرٹ گورڈن یونیورسٹی کے وفد کی اقرا یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس آمد پر کیے گئے۔ رابرٹ گورڈن یونیورسٹی کے وفد کی قیادت نائب وائس چانسلرپروفیسر لین کیلبرائیڈ، نے کی جبکہ اسکول آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ڈینڈاکٹر جان آئزاکس، اور گری اسکول آف آرٹ اور سکاٹ سدرلینڈ اسکول آف آرکیٹیکچر اینڈ بلٹ ان وائرمنٹ کے ڈین ڈاکٹر ڈن ایلن بھی وفد میں شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید