لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انسانی خدمات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت انسانوں کی خدمت ہے۔