اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آن لائن ٹیکسی بک کرنیوالے مسافروں، بالخصوص خواتین کے ساتھ پیش آنیوالے حادثات کے سدباب کے لیے منگل کو ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال نے آن لائن بائیکا اور ٹیکسی سروسز کے ڈائریکٹرز سے میٹنگ کی ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عنقریب شہریوں کیلئے آن لائن ٹیکسی یا موٹر سائیکل کی بکنگ کو محفوظ بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کریگی۔