• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری عمل کے باوجود ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) ایک طرف تو حکومت ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس کی نجکاری کیلئے عمل پیرا ہے تو دوسری طرف نئی تشکیل شدہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نہ صرف مسلسل پرائیویٹ پارٹیز کو ٹھیکے تفویض کررہی ہے بلکہ اہم عہدوں پر بھرتیاں بھی جاری ہیں۔ ادارہ کراچی، لاہور، اسلام آباد،ملتان، کوئٹہ اور پشاور کے چھ اہم عہدوں پر بھرتیاں کریگا۔ کراچی، لاہور اور اسلام أباد کے ڈائریکٹر ایئرپورٹ کی اسامی کیلئے تین بھرتیاں ہوں گی۔ پشاور، ملتان کوئٹہ ایئرپورٹ منیجرز کی تین اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید