• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کو سزائےموت10 لاکھ ہرجانہ ادائیگی کا حکم

اسلام آباد (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج قدرت اللہ نے تھانہ بنی گالہ کے مقدمہ قتل کے ملزم فیضان اخلاق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے فیصلہ سنا دیا ۔ ہرجانے کی رقم متوفی کے ورثاء کو دی جائے گی۔ عدالت نے عدم شواہد پر ملزمان اخلاق اور ریحان کو مقدمہ سے بری کر دیا۔ فیضان اخلاق پر 15 جنوری 2023 کو فائرنگ کر کے عابد حسین کو قتل کر نے کا الزام تھا ۔ مدعی مقدمہ کی پیروی چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کی۔
اسلام آباد سے مزید