پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں شادی شدہ خاتو ن اور لڑکے نے خودکشی کرلی جبکہ حساس علاقے میں سابقہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ۔حسن اقبال سکنہ حیات آباد فیز تھری نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شد ہ ہمشیرہ (م،ن)زوجہ رانا نبیل اپنے کمرے میں موجود تھی اور کمرے اندر سے بند کیا تھا انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا اور اند ر داخل ہوئے تو معلوم ہواکہ ہمشیرہ (م،ن) نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی ہے۔