• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل انتخابات، کےپی کی تین سیٹوں پر امید وار منتخب، چوتھی سیٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا

پشاور (نیوز رپورٹر) پاکستان بارکونسل کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کی 3 سیٹوں پرممبران منتخب کرلیے گئے جبکہ چوتھی سیٹ پر 2 امیدواروں کے درمیان ووٹ تقریباً برابرہونے پرفیصلہ نہ ہوسکا جس کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان بارکونسل کی سیٹوں کیلئے انتخابات ہوئے، اس دوران خیبرپختونخوا سے 4 سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوئی جس میں جمعیت لائرز فورم کے امیدوار نوید اختر ایڈوکیٹ نے سب سے زیادہ 6 ووٹ حاصل کرکے پاکستان بارکونسل کے ممبر منتخب ہوگئے، اسی طرح ملگری وکیلان کے امیدوار رحمان اللّٰہ بھی 5ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ستارخان ایڈوکیٹ نے بھی 5ووٹس حاصل کیے اور ممبرمنتخب ہوگئے تاہم چوتھی سیٹ کیلئے دوامیدواروں امجد شاہ اور قاضی ارشد ایڈوکیٹس کے درمیان چوتھی پوزیشن کا حتمی فیصلہ وضح کردہ فارمولے کے تحت کیا جائے اور اس حوالے سے الیکشن کمیش ختمی نتائج کا اعلان کریگا۔
پشاور سے مزید