• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرا اغواء اور و ڈرامائی بازیابی

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والے خواجہ سرا عصمت (عرف پرنس کوکو) کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ ملزمان کوبھی گرفتار کر لیاگیا۔خواجہ سراءکو دوستی نہ کرنے پر اغواء کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عثمان سکنہ خزانہ اور خیبر عرف خیبرے سکنہ رشید گڑھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مدعی خواجہ سرا عبدالرحمن عرف تمناسکنہ خان مست کالونی نے تھانہ غربی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر اپنے شاگرد پرنس کوکو کے اغواءکی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس کاکہناہے کہ مغوی خواجہ سرا کوبازیاب کرانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کے دوران دوملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
پشاور سے مزید