اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں104وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 29موٹر سائیکل،38موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا،37گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،5موٹر سائیکل اور11موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ9موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف16مقدمات درج ہوئے جن میں7موٹر سائیکل چوری ، 2 موٹر سائیکل، تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے۔ چار گھر وں کے تالے بھی ٹوٹنے کی ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران 19 لاکھ روپے کی نقدی جبکہ اسی تھانے کے علاقے موہڑہ شاہ ولی میں چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور پانچ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی چھین لی گئی ۔ اسی تھانے کے علاقے میں ندیم اختر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے چاندنی چوک میں یاسر محمود کی اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی اشیا چوری کر لی گئیں ۔کمرشل مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فون، کمرشل مارکیٹ میں سحرین ذاکر کا موبائل فون مالیت ایک لاکھ، نقدی اور کپڑے چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں چار لیپ ٹاپ چھینے کی واردات بھی سامنے آئی ۔