اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس پارٹی نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دیا۔ پولیس کے تعاقب پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل لفٹرکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزم جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے۔ ادھر نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ حسن جاوید اور فیاض خان شامل ہیں،ملزمان سے 4مسروقہ کاریں برآمد ہوئیں۔ کلر سیداں پولیس نے بھی گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل، خادم اور فہد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے ہائی ایس برآمد ہوئی۔