• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل غزہ سے یکجہتی، تاجر تنظیموں کا 26اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)تاجر تنظیموں نے غزہ کو بچانے کے لئے ہفتہ 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستانکاشف چوھدری، انجمن تاجراں پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، انجمن تاجراں راولپنڈی کے شاہد غفور پراچہ ، شرجیل میر و دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک بشمول ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون ہوگا ،تاجروں سمیت عوام اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاجر فلسیطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔تاجروں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں 57اسلامی ممالک کے حکمراں؟ مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے، عرب ممالک جہاد کا اعلان کریں ہم یہاں سے جہاد پر جانے کو تیار ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید