• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینی ٹیشن کی نجکار ی کے خلاف سی ڈی اے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سینی ٹیشن کی نجکار ی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،وارث دلیپ،ملک دلشاد،چوہدری منیر،تشکیل جاوید بھٹی،نذیربھٹی،فاروق نور،الیاس طفیل و دیگرعہدیداران نے کہا کہ نجکاری کے خلاف ہم کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے حوالے سے جاری ٹینڈرواپس لیا جائے اور محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید