• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجاً گاڑیاں کھڑی کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں مال بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر مقامی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں نے احتجاجاً اپنی گاڑیاں گوداموں میں کھڑی کر دیں، ٹرانسپورٹرز نے اس وقت تک کاروبار نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک حکومت اپنی کارروائیاں بند نہیں کردیتی، کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق اس احتجاج میں پورٹ قاسم کی ایل جی ٹی اے نے بھی ہفتے کو صبح 10 بجے سے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، کراچی گڈز کے صدر ملک شیر خان، جنرل سیکریٹری ندیم اختر آرائیں اور ایپکا کے صدر امداد حسین نقوی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات حکومت سندھ سے منوانے کے لیے کئی دنوں سے بات چیت جاری ہے، ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں پر ہر ظلم و زیادتی کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید