• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 39ملازمین معاونین حج کے فرائض سرانجام دینگے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے 39ملازمین امسال حج بیت اللہ کے موقع پر معاونین حج کے کے فرائض سرانجام دیں گے ،پنجاب پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری کے بعد حج بیت اللہ کے موقع پرحجازمقدس میں پاکستانی حجاج کرام کی معاونت اورراہ نمائی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے گریڈ 7سے 17کے انتالیس ملازمین کی فہرست وزارت مذہبی امور کوبھجوائی ہے ۔معاونین حج منتخب ہونے والوں میں راولپنڈی کے دوملازمین آرپی او آفس راولپنڈی کے سب انسپکٹرمحمد عثمان اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ راولپنڈی کے وائرلیس آپریٹر محمد سمیع بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حجاج کرام کے ساتھ معاونین کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے پنجاب پولیس کے متعددملازمین نے درخواستیں سینٹرل پولیس آفس لاہوربھجوائی تھیں جن کی قرعہ اندازی کر کے مذکورہ ملازمین کاانتخاب کیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید