کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر ٹینکر کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،2افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 کرائون ٹاور کے قریب واقع نیپا ہائیڈرنٹ اندرون روڈ ناتجربہ کار ڈرائیور نے واٹر ٹنکر نمبر C-2803کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے واٹڑ ہائیڈرنٹ میں کام کرنے والے مزدور 18سالہ کلیم اللہ ولد میراں کو کچل دیا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ، حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور واٹڑ ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نےمتوفی کے بھائی ریحان اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واٹڑ ٹینکر کو قبضے میں لے لیا اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے،متوفی کا آبائی تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے ، ہائیڈرنٹ کے کمر ہ میں ہی رہائشی پزیر تھا،حادثہ کے وقت وہ اپنے کزن حافظ رضوان کے ساتھ پیور ایٹنس لگارہا تھا ، کورنگی ناصر جمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 20سالہ رئوف ولدفرخ جاں بحق اور اسکا چھوٹا بھائی فہد شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ معلوم ہواہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے بھائی غوث پاک روڈ کے رہائشی اور شراب کے نشہ نشہ کی وجہ سے فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکر ا گئے ، شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں ٹریفک حادثہ میں 18سالہ اظہر علی ولد امجد علی شدید زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، ہاکس بے گل بائی واٹر سپلائی پمپ کے قریب سے 28 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نواجون کی لاش ملی،فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا،کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب واقع مسجد سے50 سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ، فوری شناخت نہیں ہو سکی،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کرادی ۔