کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیو مہم کے ددوران ممکنہ تخریب کاری سے محفوظ رہنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو موثر اور غیر معمولی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے تمام متعلقہ آفسران کو ہدایات کی کہ یونین کونسلز کو کیٹیگریز میں تقسیم کرکے حساس یونین کونسلز میں پولیو ڈراپس اسٹاف،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ان پر مشتمل ٹیموں کی حفاظت کے لیئے پولیس کمانڈوز کی ڈپلائمنٹ کی جائے،سیکیورٹی کے عمل کے دوران حصار حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے علاقوں،گلیوں و راستوں وغیرہ پر کڑی نگرانی کے عمل کو تھانوں کے لحاظ سے یقینی بنایا جائے ،گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کے مجموعی اقدامات کو موُثر اور کامیاب،تمام اضلاع میں پولیس گشت،اسنیپ چیکنگ،ریکی ناکہ بندی جیسے اقدامات اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن سسٹم کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے،دریں اثنا 21 اپریل سے 27 اپریل تک جاری پولیو مہم کے لیے کراچی پولیس کے 7082 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں،کراچی پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2506، ویسٹ میں 2607 اور ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 1969 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔