کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ جیل کمپلکس نے مصطفی ٰعامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کےمقدمہ کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔جیل حکام کی جانب سے ملزم کامران قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،تفتیشی افسر بھی عدالت سے غیر حاضر رہا،عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کررکھا ہے۔