• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل سبزواری کی والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور دیگر کی شرکت، خالد مقبول صدیقی کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر سینیٹر سید فیصل سبزواری کی والدہ علالت کے باعث پیر کو انتقال کر گئیں، نماز جنازہ شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر مرکزی رہنماؤں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے،مرحومہ کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا،دریں اثنا چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مرکزی شعبوں کے ذمہ داران و کارکنان نے سید فیصل سبزواری اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید