کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اندرون ملک جانے والی بعض ٹرینیں مختلف وجہ کی بناء پر تاخیر کا شکار ر ہیں]ریلوے حکام کے مطابق پیر کو رحمٰن بابا ایکسپریس دوپہر 12 بجے کے بجائے ایک بجے ، پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے 2:30 بجے ، قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 3 بجے کے بجائے شام 5بجے، ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 5:45 ، خیبر میل رات 10:15 بجے کے بجائے 10:45، اورسکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوئیں۔