کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لڑکیوں کی گمشدگی کے خلاف درخواست نمٹادی۔ ہائی کورٹ میں 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ لڑکیوں کے اہلخانہ عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آگئی ہیں۔