کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان سیکریٹریٹ میں قائم ایف آئی اے آفس میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ایف آئی اے کے ریکارڈ روم میں لگی تھی ،جس کے باعث کمپیوٹرز اور ریکارڈکو نقصان پہنچا ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے دفتر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی جس پر فوری قابو پالیا گیا ،ایف آئی اے کا ریکارڈ محفوظ ہے آگ کی وجہ سے اسے نقصان نہیں پہنچا ہے۔