کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سے جنسی زیادتی کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعہ میں پولیس نے سی سی ٹی کی مدد سے بچی کے قریبی رشتے دار فیاض کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو آخری بار اسی رشتے دار کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے،فیاض کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی،واضح رہے کہ بچی گزشتہ ہفتے سچل کے علاقے سکندر گوٹھ سے لاپتا ہوئی تھی اور اگلے دن اس کی لاش لیاقت آباد ندی سے ملی تھی،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔