• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں ملوث 5 رکنی گینگ کے کارندوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان سرجانی شاہ بیگ گوٹھ میں واقع خالی مکان میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، ملزمان صدیق عرف استاد، خادم حسین عرف ابو، محمد یوسف، علی گل اور شاہد علی سے 5 پستول ، چھینے گئے 5 موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے ،پولہس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گلستان جوہر میں ہاؤس روبری کے دوران 150 تولہ گولڈ، غیر ملکی کرنسی اور نقدی لوٹی تھی جبکہ میمن گوٹھ میں ہاؤس روبری کے دوران 90 تولہ گولڈ ، ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹی تھی،ملزمان نے گلستان جوہر، میمن گوٹھ، معمار، سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، درخشاں اور گزری کے علاقوں میں بھی ہاؤس روبریز کا اعتراف کیا ہے، مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم حبیب شعیب ولد محمد شعیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی رقم برآمد کرلی ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم مجاہد علی ولد ثنا اللہ کو سہراب گوٹ پل سے گرفتار کرکے ایک 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید