• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کے حقوق کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائیگا‘ عطاء اللّٰہ لانگو

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً قلات میں کسانوں اور زمینداروں کے بغیر نوٹس زرعی ٹیوب ویلز کنکشنز کو کاٹا جارہا ہے جس سے نہ صرف زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچے گا بلکہ کسانوں کی کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچے گا اس کے علاوہ روزگار اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے اور عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت، ایریگیشن، کیسکو ار انرجی ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید