ملتان(سٹاف رپورٹر)) والدین تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بیٹے کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس کو ربنواز نے بتایا کہ ملزم اسامہ نواز میرا بیٹا ہے نے گزشتہ شب مجھے گریبان سے پکڑ کر مارا پیٹا پانی والی پائپ گلے میں ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی۔مظفر آباد پولیس کو موٹروے ملازم محمد صفدر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ موٹروے پر لگی ہوئی فنس جالی اور لوکیشن بورڈ کاٹ رہے ہیں اطلاع پر موقع پر پہنچے تو دو نامعلوم اشخاص موٹروے پولیس کو فرار ہونے لگے تو ایک کو دبوچ لیا گیا دوسرا فرار ہوگیا پکڑے جانے والے ملزم کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار،منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف کیخلاف مقدمات درج کرلیے، اقصی رانی کو کو اغوا کرنے کے الزام میں دو نامزد دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بدھلہ سنت پولیس کو راشد نے بتایا کہ ملزم ظفر جو ہمارا ہمسایہ ہے نے گھر میں دو خطرناک کتے پال رکھے ہے جو متعدد بار علاقہ مکینوں کو کاٹ چکے ہیں میرا بیٹا زاہد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ملزم کے کتے نے کاٹ لیا۔