ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ صباء بی بی زوجہ مشتاق احمد کو 14سال قید اور 04لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرمہ کو مزید 03ماہ قید محض بھگتنا ہو گی ترجمان ملتان پولیس کے مطابقسال 2024 میں تھانہ قطب پور نے مجرمہ صباء بی بی سے 06 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی۔