راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ مندرہ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگالیاگیا۔ایسٹر کے موقع پر کمسن بچی کو اغواء کرکے زیادتی کے بعدقتل کردیاگیاتھا۔راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے مرکزی ملزم گرفتار کیا۔ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے جونشے کاعادی بتایاجاتاہے، اسے مندرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم گزشتہ روز 7سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا،زیر تعمیر مکان میں زیادتی اور قتل کیا۔ملزم نے بچی کو ایسٹر کی خوشی میں چیز دلانے کا جھانسہ دیا تھا ۔ملزم نے بچی کا گلا گھونٹااوراس پر تشدد بھی کیا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔بچی کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب 5مرلہ سکیم میں زیر تعمیر گھر کے فرسٹ فلور پر واش روم سے ملی تھی۔