• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7پٹرول پمپس سیل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نےشہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7پٹرول پمپس کو سیل کر دیا، اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کے رش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 145پیٹرول پمپس موجود ہیں، رش کی وجہ سے گزشتہ رات 8پمپس پر پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی، جب کہ گزشتہ رات 5پیٹرول پمپس پر ڈیزل بھی ختم ہوا، ضلعی انتظامیہ کاکہناتھاکہ شہر بھر کے تمام پمپس پر پیٹرول کا 25لاکھ 90ہزار 736لیٹر اور ڈیزل کا 15لاکھ 83ہزار 362لیٹر سٹاک موجود ہے، پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
اسلام آباد سے مزید