اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے گاؤں کریالہ میں معمولی تکرار خونی تصادم میں بدل گئی، جہاں ملازم حسین نے چھری کے وار کر کے فخر عباس کو قتل کر دیا۔ جبکہ تھانہ چونترہ اور نصیر آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے ، نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے ،قتل واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی کی پولیس نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ملزم کا تعلق تھانہ چونترہ کے علاقے سے بتایا جاتا ہے،اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں بھی معمولی جھگڑے میں ایک نوجوان قتل ہو گیا۔