• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ااسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران1,393 افراد،507 گھرانوں، 201 دکانوں،55 ہو ٹلز،225 موٹر سائیکلز اور98 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ ایک غیرملکی سمیت35 مشکوک افراد،28 موٹر سائیکلوں اور ایک گا ڑ ی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید