• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی سپرد خاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ منگل کو بعد نمازِ عصر ڈیفنس فیز 8 کی حمزہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مرحوم کے اہلخانہ،عزیز واقارب ، ججز اور وکلاء سمیت جسٹس جنید غفار ، جسٹس محمد فیصل کمال عالم، یوسف علی سعید ، خالد حسین شاہانی ، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد ، سابق جج امیر ہانی مسلم سمیت دیگر اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز نے شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کر گئے تھے،ان کی عمر 75 برس اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید