ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم ملتان کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے پہلا رنگارنگ اسپورٹس گالا 2025ءکاافتتاح ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈسٹر کٹ ایجوکیشن اٹھارٹی ملتا ن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کے ہمراہ کیا، افتتاحی تقریب میں ضلع ملتان کے سکولوں سے اساتذہاور طلبہکی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےاپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ جسمانی صحت، ٹیم ورک اور سپورٹس مین سپرٹ کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف صحت مند مقابلے کی فضا قائم کرتے ہیں بلکہ اساتذہ کو ذہنی طور پر توانا رکھتے ہیں، تدریس کے ساتھ جسمانی صحت اور کھیلوں کی سرگرمیاںنہایت اہمیت رکھتی ہیں، جو اساتذہ کی فکری اور جسمانی فلاح کے لیے ناگزیر ہیں، سپورٹس گالا میں کرکٹ، رسہ کشی، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن جیسے مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے،اساتذہ نے ان مقابلوں میں بڑی دلچسپی سے حصہ لیا اور کھیلوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔