• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولاد نہ ہونے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری کا نائب قاصد جلاد بن گیا اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بیوی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق قدیر آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون کنول سعید دختر سعید احمد نے پولیس تھانہ چہلہلک کو درخواست دی کہ اس کی شادی دو سال قبل گلی نمبر پانچ قدیر آباد کے رہائشی ضلع کچہری کے نائب قاصد اویس خان ولد حسن خان کے ساتھ ہوئی تھی وہ بچہ نہ ہونے کی صورت میں مجھ کو آئے دن تشدد اور طعنے دیا کرتا تھا 15 اپریل کو میں اپنے کمرے میں موجود تھی کہ اچانک میرا خاوند اویس اور اپنی والدہ فرزانہ بی بی کے ہمراہ کمرے میں آیا اور بچہ نہ ہونے کے طعنہ گالم گلوچ اور مجھے مار پیٹ شروع کر دی ، میرا شور شرابہ سن کر لقمان اور ہمایوں موقع پر آگئے جنہوں نے منت سماجت کر کے میری جان بخشی کروائی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید