ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی سربراہی میں "ورلڈ آٹزم اوئیرنیس ڈے" سے منایا گیا، یہ دن دنیا بھر میں آٹزم سے متعلق شعور اجاگر کرنے، متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کرنے اور معاشرے میں ان کے لیے قبولیت کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد آٹزم کے شکار بچوں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا اور ان کے لیے بہتر تعاون فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے شرکاء سے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر نُزہت نورین، پروفیسر ڈاکٹر ارم افضل، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر کوثر، ڈاکٹر حسیب سرگانہ، ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر معاذ سمیت دیگر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔